گلیات ایوبیہ، کنڈلہ اور توحید آباد کے علاقوں میں گزشتہ رات سے جنگل میں لگی آگ پر قابو پا لیا

93

ایبٹ آباد: گلیات ایوبیہ، کنڈلہ اور توحید آباد کے علاقوں میں گزشتہ رات سے جنگل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوہر علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف امان اللہ سعید اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات محمد طارق کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا۔

محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو 1122، پولیس، جی ڈی اے فیلڈ اسٹاف اور ضلعی انتظامیہ کی مربوط اور مسلسل کوششوں سے آگ پر قابو پایا گیا۔

سڑک کے ساتھ قابلِ رسائی علاقوں میں فائر فائٹنگ ٹینکرز کے ذریعے آگ بجھائی گئی، جبکہ بالائی اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کے فیلڈ اسٹاف نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے آگ کو کنٹرول کیا گیا۔

باقی ماندہ متاثرہ علاقوں کی کڑی نگرانی جاری ہے اور ریسکیو ٹیمز، فیلڈ اسٹاف بدستور موقع پر موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ عوام کی جان و مال اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں