ریسکیو 1122بٹگرام/فرسٹ ایڈ اینڈ فائر سیفٹی ٹریننگ

83

بٹگرام:ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا محمد طیب عبداللہ، ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بٹگرام انجینئر تنویر احمد کی ہدایات پر ریسکیو 1122بٹگرام کی ٹیم نےالترمذی پبلک سکول بٹگرام کے طلباء وطالبات کے لیے فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا۔ ٹریننگ کی نگرانی سٹیشن ہاؤس انچارج ثناء اللہ اور شفٹ انچارج محمد فہیم نے کی۔

ٹریننگ کے دوران طلبہ وطالبات کو CPR، شدید خون بہنے کی روک تھام، فریکچر کی ابتدائی طبی امداد، ایئر وے میں رکاوٹ دور کرنے کے فوری اقدامات، اور آگ بجھانے کے عملی طریقے سکھائے گئے۔ طلباء و طالبات کو عملی مشقوں کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردعمل دینے کی تیاری بھی کرائی گئی۔

آخر میں پرنسپل الترمذی پبلک سکول بٹگرام سید نوران شاہ صاحب نے ریسکیو 1122 کی عوامی خدمات اور پیشہ ورانہ تربیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ محفوظ معاشرے کی تشکیل اور حادثات پر بروقت قابو پانے کے لیے ہر فرد کا تربیت یافتہ ہونا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے اس تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں