مانسہرہ : اپر ہزارہ ڈویژن میں کل سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں ایک فٹ کے قریب جبکہ بابو سر ٹاپ پر دو فٹ کے قریب برفباری ہو چکی ہے۔بارش اور برفباری سے موسم سرد ہو گیا ہے۔
ناران میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 اور زیادہ سے زیادہ منفی 12 ڈگری ریکارڑ کیا گیا۔ بابو سر ٹاپ پر کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 اور زیادہ سے زیادہ 12ڈگری ریکارڑ کیا گیا۔
مانسہرہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 ڈگری ریکارڑ کیا گیا۔شوگراں میں بھی برفباری اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سری پایہ پر اب تک پانچ سے چھ انچ برف پڑھ چکی ہے۔