بچی ڈاکٹروں کی نالائقی اور غفلت سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

63

مانسہرہ : وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ خادم عبدالوحید کی ساری محنت رائیگاں چلی گئی۔ بروز ہفتہ گلی باغ کے رہائشی والدین سے ان کی بچی ڈاکٹروں کی نالائقی اور غفلت سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ ٹھیک ایک ہفتہ پہلے گلی باغ کے رہائشی جن کانام ملنگ ہے اپنی بیٹی کی بیماری کی وجہ سے ان کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کے چائلڈ وارڈ میں او پی ڈی آنا پڑ گیا اور بچی کی مرض کی تشخیص کی گئی تو اس کو “ای کو” کے ٹیسٹ کروانے کا کہا گیا ۔

مگر بچی کے بروقت ٹیسٹ اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے بچی بروز ہفتہ 20 دسمبر 2025 کو اللّٰہ کو پیاری ہو گئی ۔ اور یہ وہی بچی جس کے لیے میں خادم عبدالوحید چیرمین نیبرہوڈ کونسل محلہ خان بہادر مانسہرہ نے 16 دسمبر 2025 کو ہسپتال کے عملے سے احتجاج کیا اور جس کا خمیازہ مجھے کار سرکار کے پرچے کی صورت میں دیا گیا۔

میری ڈی سی مانسہرہ ، ڈی پی او مانسہرہ ، ایم پی اے بابر سلیم سواتی، ایم این اے سردار محمد یوسف سے اپیل و گزارش کرتا ہوں کہ آپ اس واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال کے عملے کی غفلت کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور عملے کے خلاف انکوائری کمیشن تشکیل دی جائے۔
آپ کا خادم عبدالوحید چئیرمین ،سٹی نمبر 1 مانسہرہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں