ریسکیو مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

62

مانسہرہ : ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی زیرِ نگرانی ریسکیو ۱۱۲۲ مانسہرہ نے گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں پیش آنے والی مختلف ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر خدمات سرانجام دیں۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ کے کنٹرول روم کو ہفتہ وار دوران مجموعی طور پر موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس دیتے ہوئے متعدد قیمتی جانیں بچائی گئیں۔

ایمرجنسی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹس: 05
میڈیکل ایمرجنسیز: 23
آگ لگنے کے واقعات: 02

ان تمام ایمرجنسیز میں ریسکیو 1122 کی تربیت یافتہ میڈیکل و ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری امداد فراہم کی۔
مزید برآں، 24 مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ریفرل ایمرجنسی کے تحت ضلع کے اندر اور باہر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محنت کو سراہتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ آئندہ بھی ہر قسم کی ایمرجنسی میں شہریوں کو بروقت، معیاری اور بہترین ریسکیو سروس فراہم کی جائے۔ریسکیو 1122 مانسہرہ ہمیشہ کی طرح چوکنا، مستعد اور عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ زندگی بچانا ہمارا مشن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں