ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان اللہ سعید کا گلیات کا دورہ۔
متعلقہ محکمہ جات کے افسران، سٹاف سے ملاقات، مشینری کا جائزہ اور ممکنہ برفباری کے دوران سڑکوں کی بحالی کے حوالے ڈیپارٹمنٹ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے بارش اور ممکنہ برفباری سے متعلق گلیات ڈویلپمنٹ تھارٹی، پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی، سی این ڈبلیو اور ریسکیو ایمرجنسی سروسز کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، مشینری اور تیاریوں کا جائزہ لیا، سٹاف سے ملاقات کی.
انکی حوصلہ افزائی کی اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو سٹاف کو سردی کے موسم میں ڈیوٹی کے دوران سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے جی ڈی اے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات محمد طارق، ایمرجنسی آفیسر اور جی ڈی اے، پی کے ایچ اے افسران بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔