ایبٹ آباد: گوشت، کباب اور مچھلی کی دکانوں کا معائنہ، حفظان صحت اور ریٹ لسٹ پر عملدرآمد، خلاف ورزی پر 5 دکانیں سیل
◀️ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد افراسیاب زبیر ہندل کی نگرانی میں قلندرآباد بازار اور لنک روڈ بازار میں پرائس کنٹرول، صفائی اور فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائی کی گئی۔
◀️ کارروائی حلال فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو اسٹاک کے نمائندے کے ہمراہ کی گئی۔
◀️ دورانِ معائنہ زائد نرخ وصولی اور ناقص صفائی کی سنگین خلاف ورزیوں پر 05 دکانیں سیل کی گئیں۔
◀️ اس کے علاوہ متعدد دکانوں پر زائد قیمتوں کے باعث جرمانے عائد کیے گئے۔
◀️ کارروائی کا مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ اور عوامی صحت کو یقینی بنانا ہے۔
◀️ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔