پختونخوا، سیاحتی مقامات ناران ،کاغان، نتھیاگلی ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری، وادیاں برف سے ڈھک گئیں

79

مانسہرہ : خیبر پختونخوا، سیاحتی مقامات ناران ،کاغان، نتھیاگلی ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری، وادیاں برف سے ڈھک گئیں –

خیبر پختونخوا،ناران ،کاغان، نتھیاگلی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری کل جاری رہا۔

خیبر پختونخوا کے مانسہرہ میں سیاحوں نے برفباری کا لطف اٹھانے کے لیے شوگراں کا رخ کرلیا۔ سوات، کالام، مالم جبہ اور گردونواح کے پہاڑوں پر برف باری کے بعد ہرجانب سفیدی چھاگئی۔

ایبٹ آباد اور گلیات کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا جبکہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بادل برسے۔

وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں وادیاں برف سے ڈھک گئیں، اپر نیلم، اڑنگ کیل اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔

ادھر چلاس کے بالائی مقامات پر گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں