مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کے نظام اور علاج معالجے کے انتظامات

43

ایبٹ آباد : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے بے نظیر ٹیچنگ / ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں جاری مرمت، تزئین و آرائش اور بہتری کے کاموں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اسرار نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں جاری تزئین و آرائش، وارڈز کی بہتری، واش رومز کی مرمت، مجموعی کارکردگی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کے نظام اور علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں نصب جدید انسینریٹر کا بھی معائنہ کیا اور طبی فضلے کی محفوظ تلفی کے عمل اور اس کی افادیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے، مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو بلند کرنے اور علاج معالجے کی سہولیات میں بہتری کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عوام کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں