گلیات میں برفباری سے نمٹنے کے لیے جامع انتظامات، گوڈ گورننس کے تحت شفاف اور مؤثر اقدامات جاری،ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی

58

ایبٹ آباد: ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی نے گلیات میں متوقع برفباری کے پیش نظر کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ یہ دورہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اور گوڈ گورننس کے اصولوں کے تحت مؤثر، شفاف اور بروقت اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

دورے کے دوران ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر ارسلان شوکت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل شاہ رخ علی نے مختلف مقامات پر جاری تیاریوں کا معائنہ کیا اور افسران سے برفباری کے دوران ممکنہ صورتحال، رسپانس ٹائم اور وسائل کے مؤثر استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی نے ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سینٹر کا خصوصی دورہ بھی کیا، جہاں سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، معلوماتی ڈیسک اور رہنمائی نظام کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ گوڈ گورننس کے تقاضوں کے مطابق سہولیات کی فراہمی میں شفافیت اور بروقت رسپانس کو یقینی بنایا جائے، جبکہ عملے کی حاضری اور کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جائے۔ڈائریکٹر جنرل شاہ رخ علی نے برفباری کے دوران شاہراہوں کو کھلا رکھنے کے لیے استعمال ہونے والی برف ہٹانے والی مشینری، سنو بلوورز اور دیگر آلات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام مشینری کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اور وسائل کے استعمال میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل شاہ رخ علی نے کہا کہ گلیات آنے والے سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

گوڈ گورننس کے تحت ادارے کی ذمہ داری ہے کہ تمام اقدامات بروقت، مؤثر اور عوامی مفاد میں ہوں۔ برفباری کی صورت میں کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں، متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم رکھیں اور ہنگامی حالات میں فوری اور ذمہ دارانہ ردعمل کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی موسمِ سرما کے دوران گوڈ گورننس کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے سیاحوں کو محفوظ، منظم اور سہولیات سے آراستہ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں