فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی سے متعلق ایک جامع تربیتی سیشن کا انعقاد

58

مانسہرہ: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 مانسہرہ کے ٹریننگ ونگ کے زیرِ اہتمام، ٹیم انچارج حماد ملک نے نیشنل گرڈ کمپنی (National Grid Company) کے اسٹاف کے لیے فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی سے متعلق ایک جامع تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔

ٹریننگ سیشن کے دوران شرکاء کو بیسک لائف سپورٹ (BLS)،
فائر سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کے عملی طریقہ کار پر تفصیلی اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔

اس موقع پر ٹریننگ ونگ انچارج حماد ملک نے شرکاء کو فریکچر کی صورت میں ابتدائی طبی امداد، سانس کی نالی میں کسی چیز کے پھنس جانے کی صورت میں فوری اقدامات، آگ بجھانے کے بنیادی اصول، اور ہنگامی حالات میں خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے مؤثر طریقوں سے آگاہ کیا۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس کی آگاہی ہر ادارے بالخصوص صنعتی و تکنیکی شعبوں کے لیے نہایت ضروری ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثے کی صورت میں قیمتی جانوں اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

آخر میں نیشنل گرڈ کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو 1122 مانسہرہ کے ٹریننگ ونگ کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا گیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے مفید تربیتی سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں