ایوب میڈیکل کمپلیکس میں او پی ڈی میں عوام کو درپیش مسئلہ

51

ایبٹ آباد: یہ تصویر آج صبح تقریباً 7:50 پر لی ہے۔ تصویر میں نظر آنے والے لوگ ہزارہ کے دور دراز کے علاقوں سے چیک اپ کیلئے تقریباً صبح سات بجے سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آئے ہوئے ہیں۔ او پی ڈیز میں چیک اپ کیلئے دروازے آٹھ بجے کھلیں گے۔

چھان بین کرنے پر معلوم ہوا کہ ہسپتال کے کئی سینئر ڈاکٹروں نے صرف پچیس سے تیس مریضوں کو ہی چیک کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ جس کی وجہ سے مریض جلد نمبر لینے کیلئے صبح سات بجے ہی ہسپتال پہنچ جاتے ہیں۔

اس صورتحال پر ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ثاقب ملک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اس عوامی مسئلے کو بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں اٹھایا۔

بورڈ آف گورنرز نے یہ حکم جاری کیا ہے کہ دن دو بجے تک اوپی ڈی کی چٹ دی جائے گی اور تمام سینئر ڈاکٹر دن دو بجے تک آنے والے تمام مریضوں کو چیک کرنے کے ذمہ دار ہونگے۔ کسی کو بھی اپنی من مانی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں