بٹگرام کی تحصیل الائی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران دشوار گزار پہاڑی راستے میں پھنس جانیوالے 2 نوجوانوں کو ریسکیو1122 کے اسٹاف نے بحفاظت ریسکیو کرلیا.
پولیس کے مطابق بٹگرام کی تحصیل الائی میں 2 نوجوان ٹک ٹاک کے لئے وڈیو بناتے ہوئے ایک بلند اور دشوار گزار پہاڑی راستے پر پھنس گئے ۔باوجود کوشش کے ناکامی کے بعد ریسکیو1122 کو اطلاع دیگئی.
جس پر ریسکیو 1122 بٹگرام، ٹی ایم اے، ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو بحفاظت ریکور کر لیا۔ علاقہ مکینوں نے ریسکیو ٹیموں کی بروقت اور مؤثر کارکردگی کو سراہا.