مانسہرہ: مانسہرہ یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ) کے سینئر رہنما اشتیاق خان تنولی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی کا مقصد صحافی برادری کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق کی بازیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مانسہرہ یونین آف جرنلسٹس کو مزید فعال بنا کر صحافیوں کو درپیش مسائل حل کیے جائیں گے اور ان کے جائز حقوق کا ہر فورم پر بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ اشتیاق خان تنولی نے مزید کہا کہ ایم یو جے میں ممبران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند اور نیک شگون ہے ۔
اس سے یونین مزید مضبوط ہوگی اور صحافی برادری کو ایک منظم پلیٹ فارم میسر آئے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونین صحافیوں کی فلاح و بہبود، تحفظ اور پیشہ ورانہ وقار کے لیے اپنا کردار پوری دیانت داری سے ادا کرتی رہے گی۔