مانسہرہ یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ) کے انتخابات 2026/27 کے شیڈول کا اعلان

102

مانسہرہ: مانسہرہ یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ) کے انتخابات 2026/27 کے شیڈول کا اعلان، پولنگ 22 جنوری 2026 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ھوگی، تفصیلات کے مطابق مانسہرہ یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ) کے انتخابات 2025-26 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے تین رکنی الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں شفیق الرحمان اعوان، یاسر شہزاد تنولی اور عاشق حسین تبسم شامل ہیں جو انتخابات کے تمام مراحل کی نگرانی کریں گے۔ الیکشن کمیشن اور دیگر عہدیداران کی باہمی مشاورت سے انتخابی شیڈول جاری کیا گیا۔

شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کا اجرا اور حصول 29 دسمبر 2025 سے 30 دسمبر 2025 تک ہوگا، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے جس کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات 3 جنوری سے 4 جنوری 2026 تک وصول کیے جائیں گے، جبکہ اعتراضات کے جوابات جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جنوری 2026 ہوگی۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 جنوری 2026 کو کی جائے گی جبکہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 7 جنوری 2026 مقرر ہے۔انتخابات میں حصہ لینے والے خواہش مند امیدواران کی حتمی فہرست 10 جنوری 2026 کو جاری کی جائے گی۔

پولنگ 22 جنوری 2026 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے تمام ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیں اور انتخابات کے عمل کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں