ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کا بے نظیر ٹیچنگ / ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کا دورہ ۔
◀️ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈز میں جاری مرمت اور تزئین و آرائش کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
◀️ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اسرار نے ہسپتال میں جاری تزئین و آرائش، وارڈز کی بہتری، واش رومز کی مرمت مجموعی کارکردگی اور دستیاب سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
◀️ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
◀️ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ہسپتال میں نصب جدید انسینریٹر کا بھی معائنہ کیا اور اس کی افادیت کا جائزہ لیا۔
◀️ صفائی کے نظام، مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور علاج معالجے کی سہولیات میں مزید بہتری کے لیے موقع پر ہدایات جاری کی گئیں۔
◀️ ضلعی انتظامیہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔