گزشتہ شب لگنے والی آگ نے گودام میں موجود روئی اور دیگر سامان کو جلا کر راکھ کردیا

82

مانسہرہ : مانسہرہ کے علاقے عطرشیشہ قاضی آباد چوک میں واقع روئی کے گودام میں گزشتہ شب لگنے والی آگ نے گودام میں موجود روئی اور دیگر سامان کو جلا کر راکھ کردیا ہے۔

آتشزدگی سے گودام کے مالک مقبول احمد کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرہ مالک کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں مجموعی طور پر 30 سے 35 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، جس میں سے 20 سے 25 لاکھ روپے کا ذاتی نقصان ہے، جبکہ باقی نقصان دیگر افراد کے گودام میں موجود سامان پر مشتمل ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پایا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مالک اور وہاں کے باسیوں نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں