فرائض منصبی میں غفلت اوردوہرے قتل میں مبینہ ملوث ایس ایچ او معطل

69

ہریپور : ڈی پی او ہری پور نےفرائض منصبی میں غفلت اوردوہرے قتل میں مبینہ ملوث ایس ایچ او خالد خان کو معطل کر کے شو کاز دے دیا۔

ہری پورتفصیلات کے مطابق تھانہ پنیاں کے سابق ایس ایچ او H/325خالد خان کو دوہرے قتل و اپنے فرائض منصبی میں غفلت کوتائی برتنے کے الزام پر فوری طور معطل کرکے شوکاز کے زریعے سات دن کے اندر جواب طلبی کی ہے ۔

شوکاز میں سب انسپکٹر خالد خان سے کے پی کے پولیس رولز کی سنگین خلاف ورزی کے متعلق جواب طلبی کی گئی ہے شوکاز میں مزید لکھا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی آپ نے ملزم فرید کے گھر سے پسٹل اور ایس ایم جی برآمد کی مگر ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی گئی اس غفلت کے تناظر میں آپ کے خلاف پولیس رولز 1974ترمیم 2014کے تحت جنرل کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

واضع رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل تھانہ پنیاں کے نواحی علاقے بھیرہ میں مقتولین ویلیج کونسل بھیرہ کےچئیر مین غلام نبی اور سرکاری ملازم نوجوان عبدالصمد کو ملزم فرید نے ق تل کیا تھا جبکہ ملزم کو بھی سپورٹ کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

مقتولین کے ورثاء نے ڈی پی او ہری پور کو درخواست دے رکھی ہے کہ سب انسپکٹر خالد و دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ضابطہ فوجداری اور محکمانہ رولز کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سابق ایس ایچ او خالد خان کے خلاف میڈیا میں مسلسل خبریں شائع ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں