مانسہرہ زمین پر قبضہ کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے کونسلر جانبحق

72

مانسہرہ : مانسہرہ زمین پر قبضہ کے دوران مزاحمت پر چٹی ڈھیری کا کونسلر قتل،قبضہ گروپ کو منع کرنے پر خاوند کو قتل کر دیا۔مقتول کی بیوہ کا پولیس کو بیان۔

تھانہ سٹی میں درج علت نمبر 1213 کے تحت درج ایف آیف آئی آر میں مقتول کی بیوہ مسماة سمیرہ زوجہ عاطف نے پولیس کو بتایا ہے کہ آج جمعرات پچیس دسمبر دن ساڑھے گیارہ بجے اپنے خاوند مقتول عاطف تاج کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ ملزمان حمزہ شاد ولد شاد محمد سکنہ ٹاونشپ،وقاص ولد مختیار سکنہ چنئی،وکی ولد نامعلوم،جنید اقبال،عماد اقبال اور سعید اقبال پسران اقبال آتشین اسلحہ سے لیس ہوکر ہمارے گھر کے ساتھ زاہد تاج کی اراضی پر زبردستی قبضہ کرنے کے لیے ٹریکٹر ٹرالی سے بلاک پھینک رہے تھے ۔

جنہیں مقتول نے منع کیا تو ملزمان نے حملہ کرکے خاوند کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں