بٹگرام: صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے بٹگرام بازار کا دورہ کیا۔
بازار میں اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور سرکاری نرخنامے کی عملداری کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ تمام اشیاء مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کی جائیں، جبکہ زائد قیمت یا غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کی قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا ۔