مانسہرہ میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں

78

مانسہرہ : ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر ضلع میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

تھانہ دربند پولیس نے منشیات فروش محمد عثمان ولد محمد یعقوب سکنہ نیو دربند کو گرفتار کرلیا جس سے 4 کلو 285 گرام چرس برآمد کر لی۔

اسی طرح تھانہ شنکیاری پولیس نے منشیات فروش محمد ایاز ولد محمد اسماعیل کو گرفتار کر لیا جس سے 725 گرام آئس برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کر کےمزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں