نیو داتہ بائ پاس روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ، ایک ہی فیملی کے 4 افراد جانبحق

55

مانسہرہ: نیو داتہ بائ پاس روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ، طاہر اسلم جیولرز سمیت فیملی کے سوار 7 افراد شدید زخمی، جبکہ والدہ اہلیہ، بیٹی و نواسہ جاں بحق، شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد داخل کردیا گیا. نعشیں ورثاء کے حوالے.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام نیو داتہ بائ پاس روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا. جس میں ممتاز کاروباری جیولر فیملی حاجی اسلم جیولر کے صاحبزادے طاہر اسلم اپنی گاڑی اسپورٹس جیپ نمبر 6594 گہری کھائی میں جا گری. جس میں سوار ایک ہی فیملی کے نو افراد میں سے 7 شدید زخمی ہو گئے.

جبکہ اس المناک حادثہ میں طاہر اسلم جیولر کی اہلیہ، بیٹی اور نواسہ جاں بحق ہو گئے. جبکہ والدہ سمیت دیگر فیملی خواتین و بچے شدید زخمی ہوگئے. جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کنگ عبداللہ ھسپتال پہنچایا. جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرنے کے بعد وارڈز میں داخل کردیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.

المناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والی طاہر اسلم جیولر کی اہلیہ، بیٹی اور نواسہ کی ڈیڈ باڈیز ورثاء کے حوالے کردی گئیں. ٹریفک کے اس المناک حادثہ پر جیولرز فیملیز سمیت ہر آنکھ اشکبار ہے. اللہ۔ پاک اس حادثہ میں مرحوم ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور معصوم بچے کو آخرت میں والدین کی بخشش کا زریعہ بنائے آمین ثمہ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں