عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اے سی مانسہرہ

199

مانسہرہ: صوبائی حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی رہنمائی میں اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ نے بنیادی مرکز صحت بھیرکنڈ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

محترمہ ثناء فاطمہ نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ صفائی اور نظم و ضبط کو مزید بہتر بنایا جائے۔

ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود اور صحت کی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ نے سلاٹر ہاؤس مانسہرہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران صفائی کے انتظامات، ویٹرنری نگرانی اور جانوروں کے ذبح کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری گوشت کی فراہمی ممکن ہو۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں