چھپّر روڈ پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد زخمی

59

ہریپور: چھپّر روڈ پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد زخمی۔چھپّر روڈ پر کشتی چوک پُل سے گاڑی تکنیکی خرابی کے باعث بے قابو ہوکر نیچے جاگری۔

حادثے کے نتیجے میں 27 سالہ وقار سکنہ کچھی سوہا، 45 سالہ صفدر، 31 سالہ حسرت اور 18 سالہ نعمان زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں