ایبٹ آباد: منشیات صرف ایک جرم نہیں، بلکہ پورے معاشرے کو کھوکھلا کرنے والی تباہی ہے۔
ایبٹ آباد پولیس منشیات کے خفیہ اڈوں، نیٹ ورکس اور معاشرتی نقصان کا باعث بننے والی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں، کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے تعاون سے تیار کردہ جدید نظام eDevice-CR جلد متعارف کرایا جا رہا ہے، جو شہریوں کو خفیہ اطلاع ثبوت کے ساتھ فراہم کرنے، مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی اور مؤثر کارروائی میں معاون ثابت ہوگا۔
ای ڈیوائس-سی آر, عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بناتے ہوئے، شہر میں شفافیت، اعتماد اور تحفظ کو فروغ دے گا۔
منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس۔
eDevice-CR —جلد آرہا ہے۔
محفوظ ایبٹ آباد کی جانب ایک مضبوط قدم۔