سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP) کے تحت کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز ممبرز کے اجلاس کا انعقاد

86

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP) کے تحت کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز ممبرز کے اجلاس کا انعقاد۔

◀️ اجلاس کے دوران ریجنل پروگرام مینیجر SRSP زبیر انور نے ادارے کی مجموعی کارکردگی، فیلڈ میں جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

◀️ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کمیونٹی کے تعاون سے ایبٹ آباد میں مکمل کیے جانےوالے SRSP کے منصوبہ جات پر اپنے فیلڈ وزٹ کی روشنی میں ادارے کی مؤثر اور نتیجہ خیز کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

◀️ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا کہ SRSP کا ماڈل ایک پریکٹیکل ماڈل ہے کیونکہ کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے کم لاگت میں پائیدار اور عوام دوست نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ SRSP کے ساتھ ضلع کی سطح پر شراکت داری کے تحت فنڈز کا بندوبست کیا جائے گا تاکہ یہی کامیاب ماڈل دیگر علاقوں میں بھی نافذ کیا جا سکے۔

◀️ اجلاس میں SRSP کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے ادارے کو ضلعی سطح پر کارکردگی کو سراہا اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام خواتین و مرد CBO نمائندگان میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں، جبکہ شرکاء نے آئندہ بھی مزید لگن اور محنت سے عوامی فلاح کے لیے خدمات انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈی ای او میل، ڈی ای او فیمیل، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر، مختلف محکمہ جات کے افسران، کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز کے نمائندگان اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد معاشرتی فلاح، کمزور طبقات کی بہتری اور پائیدار ترقی کے لیے شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں