ایبٹ آباد: ضلعی کنٹرول روم میں موصول ہونے والی شکایت پر فوری کارروائی۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق نے دھوبی گھاٹ، جھگیاںاور نڑیاں کے علاقوں میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران گوشت، پھل اور سبزیوں کی سرکاری نرخ نامہ سے زائد قیمتوں پر فروخت اور مقررہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف موقع پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 17,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ریلیف کی فراہمی، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور منافع خوری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔