ایبٹ آباد میں بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کی تقریب

73

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ نظریاتی کارکنان کا بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر ایبٹ آباد پریس کلب میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں پارٹی کے سینئر رہنماسرفراز خان جدون,ناصر اعوان,طاہر خان جدون ,خالق داد خان فخرالسلام فخری ایڈوکیٹ وسیم قاضی,سعید گل مغل ہری پور سے سابق صدر ملک فیاض اورنگزیب مغل,داؤد جان, شمس شیر پاؤ سابق ایم این اے پشاور داؤد جان و دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں بی بی شہید کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید عالمی لیڈر تھیں بی بی ایک شخصیت کا نام تھیں۔

ایبٹ آباد میں موجود پیپلزپارٹی کے ورکرز کو پاکستان بھر میں مقبولیت تھیں آج بھی پیپلز پارٹی کے نظریاتی ورکر بی بی کے نظریہ پر عمل پیرا ہیں ہم عزت کے قائل ہیں سرفراز خان نے جو خدمات ایبٹ آباد پیپلزپارٹی کے لئے کی وہ قابل تحسین ہیں پیپلزپارٹی کسی بھی چھاتہ بردار کی نہیں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی نظریاتی ورکرز کی ہے ۔

شازی خان کو درخواست دینا ردی کی ٹوکری میں ڈالنے کے مترادف ہیں .23دسمبر2007کا دن جیالوں کے لئے قیامت کا دن تھا آج بھی جگہ جگہ ان کے لئے قرآن خوانی اور تقریبات منعقد کی گئی گئی بی بی شہید کا پیغام تھا کہ مظلوم کا ساتھ دینا اور ظالم کے خلاف ڈٹ جانا سیکھا ہے صدر آصف علی زرداری مفاہمت کی سیاست کرتے ہیں۔

بے نظیر بھٹو شہید کی سوچ صرف پاکستانی عوام کے لئے تھیں 1986مین جب بلدیاتی انتخابات ہوئے 9میں سے 7سیٹں اپنے نام کیں نئے آنے والے ورکرز سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں مگر پرانے ورکرز کو عزت دی جائے شہید بی بی کی شہادت کے بعد بھی آج بھی پیپلز پارٹی کا جیالہ
پیپلزپارٹی کا ہر جیالہ بی بی شہید کے ورثے کا محافظ ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کو گلی گلی دریہ دریہ کوچے کوچے پہنچائیں پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کابینہ اے ٹی ایم مشین کے ذریعے چلتی ہیں پیپلزپارٹی نہ ختم ہو گی اور نہ ہی کوئی کر سکتا ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا شہید بھٹو کا پیپلز پارٹی جماعت بنانے کا مقصد پاکستان میں جاگیرداروں سرمایہ داروں سے نجات دلانا تھا پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کی بات کی اور ووٹ کا حق دلوایا سول سرونٹ ایکٹ بھی شہید بھٹو نے دیا سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سرفراز خان جدون نے ایبٹ آباد پریس کلب میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا آج پاکستان پیپلز پارٹی دیگر پارٹیوں سے پیچھے جا رہی ہے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے دودھ پینے والے بچوں کے حوا لے کر دی جس کا خمیازہ آج ایبٹ آباد پیپلزپارٹی پارٹی کا نظریاتی ورکرز بگت رہا ہے ہمارے ورکر کو عزت دی جائے پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت اے ٹی ایم کے بلبوتے پر چلتی ہے ملک بھی چلتا ہے کسی آئین کے تحت چلتی ہے اور پیپلزپارٹی بھی آئین کے تحت چلتی ہے ڈرائینگ روم کی سیاست نے پیپلز پارٹی کے ورکرز کا گلا گھونٹ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں