مانسہرہ روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، کالج دوراہا کے مقام پر مہران گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔
جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ریاست زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم کو جائے حادثہ پر روانہ کیا۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے کنگ عبدالله ہسپتال منتقل کر دیا۔