ایبٹ آباد: ایس ایچ او میرپور اصغر خان کی زبردست کاروائی ، موٹر سائیکل چور موٹر سائیکل سمیت گرفتار ، مقدمہ درج ۔
موٹر سائیکل چور یاسر سکنہ سیٹھی مسجد نے گزشتہ روز ایک پرائیویٹ ہسپتال کی پارکنگ سے ایک شہری کا موٹر سائیکل چوری کر لیا تھا جسے تیکنیکی بنیادوں پر ٹریس کر کے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 381A مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دیا گیا ۔
دوسری جانب ایس ایچ او ناڑہ تنویر خان کی کاروائی ، منشیات فروش اسد ولد یونس سکنہ سپلائی گرفتار، ملزم کے قبضے سے 01 کلو 788 گرام چرس برآمد۔
ایک اور واقع میں ایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور قریشی کی کاروائی منشیات فروش احتشام ولد فیاض سکنہ لمبا میرا گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 کلو 70 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔