فرض شناس سپوت ایک روشن نام ملک اعجاز گوگا

63

مانسہرہ : ایبٹ آباد ہزارہ کی سرزمین نے جو بہادر اور فرض شناس سپوت پیدا کئے،انہی میں ایک روشن نام ملک اعجاز گوگا کا ہے۔

فرنٹیئر کانسٹیبلری (FC) میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد جب وہ دوبارہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں حاضری دے رہے ہیں تو یہ صرف ایک واپسی نہیں بلکہ قانون، امن اور عوامی خدمت سے وابستگی کی تجدید ہے۔

ملک اعجاز گوگا اُن افسران میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے وردی کو صرف اختیار نہیں بلکہ ذمہ داری اور امانت سمجھا۔ مختلف اضلاع میں بطور ڈی پی او فرائض سرانجام دیتے ہوئے انہوں نے جرأت، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت کی وہ مثالیں قائم کیں جو آج بھی یاد کی جاتی ہیں۔ مشکل حالات ہوں یا امن و امان کے چیلنجز، وہ ہمیشہ محاذ پر ڈٹے رہے اور قانون کی بالادستی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

ان کی قیادت میں نہ صرف پولیس فورس کا مورال بلند رہا بلکہ عوام نے بھی خود کو محفوظ اور بااعتماد محسوس کیا۔ ایسے افسر کم ہی ہوتے ہیں جو خاموشی سے اپنا فرض نبھاتے ہیں، شہرت کے پیچھے نہیں بھاگتے بلکہ کردار سے پہچانے جاتے ہیں۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ان کی واپسی اہلِ ہزارہ ہی نہیں بلکہ پوری فورس کے لیے حوصلے اور امید کی علامت ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک اعجاز گوگا کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں عوامی خدمت کے اس مشن میں ہمیشہ سرخرو رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں