بی ایچ یو بٹلے میں میڈیکل ٹیکنیشن اور ضروری ادویات کی کمی

77

بٹگرام: صوبائی حکومت کے گڈ گورننس اقدامات کے تحت اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بٹگرام نے اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) بٹگرام کے ہمراہ کو بیسک ہیلتھ یونٹ (BHU) بٹلے کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران او پی ڈی، میڈیسن اسٹور، ای پی آئی روم، اسٹاف کی حاضری رجسٹر کے علاوہ ادارے کی مجموعی صفائی ستھرائی اور واش رومز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

معائنے کے وقت تمام عملہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر پایا گیا۔ تاہم میڈیکل ٹیکنیشن نے ضروری ادویات کی کمی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے ڈیمانڈ پہلے ہی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) بٹگرام کو ارسال کی جا چکی ہے۔

مجموعی طور پر ادارے کی صفائی ستھرائی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں