شملہ ہل غیر قانونی پیٹرول شاپ سیل

72

ایبٹ آباد: صوبائی حکومت، عوامی ایجنڈ، گڈ گورنس روڈ میپ، ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشی، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری
اسسٹنٹ کمشنرایبٹ آباد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیو مارکیٹ معائنے کے دوران دو افراد سبزی فروش، مرغی فروش بلال ٹاول کو پابند سلاسل جبکہ شملہ ہل غیر قانونی پیٹرول شاپ کو سیل کیا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد خان نےگاؤں تریڈہ، یونین کونسل کٹھیالہ لوئر تناول کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈسٹرکٹ کونسل روڈ کی نشاندہی اور حد بندی کا عمل مکمل کیا گیا۔
ٹی ایم اے لوئر تناولکو روڈ سے متعلق تجاوزات کے خاتمے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
تجاوزات کے خاتمے کے عمل کی نگرانی کے لیےاسی ہفتے فالو اَپ وزٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ عوامی سہولیات کی بہتری، شفاف نظام اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں