کمال سلیم سواتی کی قتل ہونیوالے عاطف تاج کے گھر آمد

102

مانسہرہ : صوبائی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کمال سلیم سواتی نے ولید ہسپتال مانسہرہ میں زیرِ علاج طاہر صراف صاحب کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے حوصلہ دیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بعد ازاں کمال سلیم سواتی نے چٹی ڈھیری میں وائس چیئرمین اور اپنے قریبی دوست عاطف تاج اور چنئی میں سیکرٹری ارشاد صاحب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

کمال سلیم سواتی نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں