ہریپور : ڈی پی او ہری پور کا تھانہ مکھنیال ،چوکی کوہالہ،سیریاں بیریل اور پیر سوہاوہ کادورہ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور نے تھانہ مکھنیال ،چوکی کوہالہ ،سیریاں بیریل، پیرسوہاہ کا دورہ کیا۔ڈی پی او ہری پور نے تھانہ و چوکی کی حدود کرائم کا معائنہ کیا ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف اپنے تمام تر وسائل بروئےکار لائیں۔
اپنے تھانہ و چوکی کی گشتوں کو مذید بہتر بنائیں ۔تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق و رویہ سے پیش آئیں ۔