بٹگرام: صوبائی حکومت کے گڈ گورننس اقدامات کے تحت اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بٹگرام نے اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) بٹگرام کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) تھاکوٹ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران اسٹاف کی حاضری رجسٹر کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ مائنر آپریشن تھیٹر، ڈینٹل اور ایکس رے سیکشن، او پی ڈی، میڈیسن اسٹور، ای پی آئی روم کے علاوہ ادارے کی مجموعی صفائی ستھرائی اور واش رومز کا بھی معائنہ کیا گیا۔
معائنے کے وقت تمام عملہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر پایا گیا۔ تاہم ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے او پی ڈی میڈیسن اسٹور میں بعض ضروری ادویات کی کمی کی نشاندہی کی۔
اس کے علاوہ سولر پاور سسٹم اور سی بی سی لیبارٹری مشین میں خرابی کی بھی اطلاع دی گئی۔ بتایا گیا کہ ان مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) بٹگرام کو پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے۔
مجموعی طور پر ادارے کی صفائی ستھرائی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔