ہریپور : موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد زخمی ، ہزارہ موٹروے پر چیچیاں انٹرچینج کے قریب سوزوکی بولان (کیری ڈبہ) اُلٹ گیا۔
حادثے کے نتیجے میں 27 سالہ رضوان اور 30 سالہ عباس زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے سیٹلائٹ اسٹیشن (چیچیاں انٹرچینج) سے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔
کیری میں کُل 4 افراد سوار تھے جو ایبٹ آباد سے اسلام آباد جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ 2 افراد محفوظ رہے۔