کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے ہسپتال کے قیمتی گارڈن میں کینٹین قائم کر دی گئی

86

مانسہرہ: کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کے قیمتی گارڈن میں کینٹین قائم کر دی گی، کنٹین کے خاتمہ کا عوامی مطالبہ زور پکڑنے لگا مانسہرہ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے ہسپتال کے قیمتی گارڈن میں کینٹین قائم کر دی گئی ہے جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بارہا مطالبات اور احتجاج کے باوجود ہسپتال کے خوبصورت اور قیمتی گارڈن کو نقصان پہنچایا گیا جس سے نہ صرف ہسپتال کی خوبصورتی متاثر ہوئی بلکہ سرکاری املاک کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی پہنچنے کا خدشہ ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق گارڈن مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے سکون کا ذریعہ تھا تاہم کینٹین کی تعمیر سے ماحول آلودہ ہوئے گا اور ہسپتال کے اصل مقصد کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ کنگ عبداللہ ہسپتال انتظامیہ نے عوامی مفاد کو نظرانداز کرتے ہوئے ذاتی یا تجارتی مفادات کو ترجیح دی۔ اس سلسلہ میں شہریوں اور سماجی تنظیموں نے اعلیٰ حکام، صوبائی محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کنگ عبداللہ ھسپتال کے خوبصورت گارڈن میں بنانے والی کنٹین کو ختم کرکے کسی دوسری جگہ پر تعمیر کیا جائے۔ تاکہ ھسپتال میں آئے مریضوں کی پریشانی کا خاتمہ ھو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں