اپر کوہستان میں پولیس کی فرضی سیکیورٹی کی صورتحال کے تحت مختلف عملی مشقیں

60

کوہستان اپر : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان اپر طاہر اقبال PSP کی خصوصی ہدایات پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تھانہ سازین کے حدود میں ایس ڈی پی او سرکل شتیال گوہر وکیل کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ سازین شاہ زرین کے زیرقیادت، موک ایکسرسائز (Mock Exercise) کا انعقاد کیا گیا۔

•اس ایکسرسائز کا مقصد سیکیورٹی کے حالات میں فوری ردعمل دینے کی صلاحیت کو بہتر بنانا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موثر طور پر کارروائی کرنے کے لئے جوانوں کو مکمل طور پر تیار رکھنا تھا۔

موک ایکسرسائز میں ایلیٹ فورس کے جوانوں نے حصہ لیا اور فرضی سیکیورٹی کی صورتحال کے تحت مختلف عملی مشقیں انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں