نو تعینات ایس پی کینٹ ایبٹ آباد علی حمزہ بٹ PSP نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

52

ایبٹ آباد: نو تعینات ایس پی کینٹ ایبٹ آباد علی حمزہ بٹ PSP نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ نے چارج سنبھالتے ہی سرکل کینٹ، سرکل میرپور اور ہیڈکوارٹرز کے ڈی ایس پی صاحبان کے ہمراہ اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔

میٹنگ کے دوران ایس پی کینٹ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ ہمیشہ اخلاق، شائستگی اور شفقت کو مقدم رکھا جائے، عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور مظلوموں کی دادرسی ہر صورت ممکن بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور کریک ڈاؤن عمل میں لایا جائے، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، سنیپ چیکنگ دیگر حفاظتی اقدامات فعال رکھے جائیں۔

ایس پی کینٹ نے حساس مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دینے، امن و امان کی صورتحال کی مانیٹرنگ کرنے اور پولیس کے ہر اہلکار کو اپنے فرائض کو دیانتداری اور شعور کے ساتھ ادا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں عوام کا تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اس موقع پر ایس پی کینٹ نے زور دیا کہ ہر پولیس اہلکار اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرے تاکہ ضلع میں امن قائم رہے اور شہری اطمینان اور تحفظ کا احساس رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں