عاطف تاج قتل میں اہم پیش رفت

53

مانسہرہ : عاطف تاج قتل میں اہم پیش رفت ۔ عاطف تاج سواتی قتل کیس میں اہم پیش رفت، نامزد ملزم وقاص تنولی گرینڈ پولیس آپریشن کے دوران اہم شخصیت کے حجرے سے گرفتار.

دوران ریمانڈ اہم انکشافات متوقع. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانسہرہ تھانہ سٹی حدود چٹی ڈھیری میں فائرنگ سے قتل ہونے والے عاطف تاج سواتی کے کیس میں نامزد ملزم وقاص تنولی کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جاوید خان، ایس ایچ او سٹی عاصم بخاری و شعبہ تفتیش سٹاف نے کامیاب پولیس آپریشن کے دوران ایک اہم شخصیت کے حجرے سے گرفتار کر لیا. عاطف تاج سواتی قتل کیس میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے پولیس آپریشن شروع ہو گیا ہے.

اس موقع پر مقتول کے ورثاء و اہلیان چٹی ڈھیری منظور خان، نوید خان، دانش خان سمیت دیگر عمائدین علاقہ نے ڈی پی او مانسہرہ اظہر خان، ایس پی انوسٹی گیشن شیراز خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جاوید خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن شاہجہان خان، ایس ایچ او سٹی عاصم بخاری، شعبہ تفتیش انسپکٹر ریاض شاہ و جملہ پولیس سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ باقی نامزد ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنا کر مظلوم خاندان کو انصاف فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں