صحافیوں کو معلومات تک رسائی میں درپیش مشکلات

31

ایبٹ آباد: ویلفیئر ایسوسی ایشن جرید (WAJ) کے زیرِ اہتمام ‘سیو میڈیا پراجیکٹ’ کے تحت صحافیوں کو معلومات تک رسائی میں درپیش رکاوٹوں اور رپورٹنگ کی مشکلات پر ایک اہم مشاورتی نشست منعقد ہوئی۔

پیر کے روز ہونے والی اس نشست میں فافن (FAFEN) کے چیئرپرسن اور ‘واج’ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مختار جاوید، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر شہزادہ اسامہ احمد غزالی اور عمر جاوید نے تفصیلی بریفنگ دی۔

نشست کے دوران صحافیوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ حکومتی ذرائع سے معلومات کے حصول میں تاخیر اکثر غلط معلومات کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہے۔ مختار جاوید نے رائٹ ٹو انفارمیشن (RTI) ایکٹ کے تحت ضلعی اداروں سے معلومات کی فراہمی اور پبلک ریلیشن آفیسرز (PROs) کے کلیدی کردار پر گفتگو کی۔

صحافیوں نے گروپ پینل کی صورت میں اپنے مسائل اور ان کے حل کے لیے ایک تحریری دستاویز بھی مرتب کی۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا میں ‘جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ’ کے نفاذ اور ضلعی انتظامیہ کی ویب سائٹس کو فعال رکھنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں