ضلع مانسہرہ کے علاقہ بٹل میں پیسکو حکام کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف شدید احتجاج

54

مانسہرہ: ضلع مانسہرہ کے علاقہ بٹل، چھتر گریڈ اسٹیشن کے جبڑ فیڈر سے منسلک صارفین نے پیسکو حکام کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکامِ بالا اور سیاسی نمائندوں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

علاقہ مکینوں کا موقف ہے کہ فیڈر پر ریکوری 100 فیصد ہونے کے باوجود رات 9 بجے سے صبح 9 بجے تک مسلسل 12 گھنٹے بجلی بند رکھی جا رہی ہے، جس سے نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

مکینوں نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسین (XEN) مانسہرہ، ایس ڈی او شنکیاری اور لائن سپرنٹنڈنٹ کسی شیڈول یا ٹھوس وجہ کے بغیر فرضی ‘فالٹ’ ظاہر کر کے بجلی بند کر دیتے ہیں۔

صارفین نے اس بات پر بھی برہمی کا اظہار کیا کہ بجلی بند ہوتے ہی مقامی واپڈا اہلکار اپنے موبائل فون بند کر دیتے ہیں، جس سے عوامی شکایات کا ازالہ نامکن ہو جاتا ہے۔

اہل علاقہ نے دوٹوک الفاظ میں مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے، بصورتِ دیگر جبڑ فیڈر کے عوام سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں