مانسہرہ : بالاکوٹ شاہراہ کاغان (بولی کے مقام) پر شدید عوامی مسئلہ
بالاکوٹ کے علاقے بولی کے مقام پر ہوٹلوں اور گھروں کی نکاسیٔ آب کا گندا پانی کاغان مین روڈ پر کھلے عام بہہ رہا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف پیدل چلنے والے مسافروں بلکہ بائیک سواروں اور گاڑیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جب کوئی گاڑی یا بائیک اس گندے پانی سے گزرتی ہے تو پانی کے چھینٹے آس پاس سے گزرنے والے پیدل مسافروں پر پڑتے ہیں، جس سے ان کے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں اور شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف عوام کے لیے تکلیف دہ ہے بلکہ شہر کی خوبصورتی اور سیاحتی ساکھ کے بھی خلاف ہے۔
ہم اس مسئلے پر میونسپل کمیٹی، تحصیل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس نکاسیٔ آب کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے اور کاغان مین روڈ کو مکمل طور پر صاف اور محفوظ بنایا جائے تاکہ عوام اور سیاح بلا خوف و تکلیف آمدورفت کر سکیں۔
یہ عوامی مسئلہ ہے، اس پر فوری توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔