ہریپور : ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے ڈی آر سی ہری پور کا دورہ کیا۔ممبران ڈی آر سی سے ملاقات کی۔
چئیرمین ڈی آر سی ایس ایس پی (ر) جاوید اقبال نے ڈی آر سی میں چلنے والے درخواستوں ، کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے ڈی پی او ہری پور کو آگاہ کیا۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔
ڈی پی او ہری پور نے ممبران ڈی آر سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی مسائل کے حل اور اصلاح کیلئے ڈی آر سی ممبران ایک مقدس فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں معاشرتی مسائل کے لئے ڈی آرسی انصاف کی فراہمی کے نظام میں پہلے دروازے کا کردار ادا کررہی ہے۔
پولیس یا ڈی آر سی کے پاس آنے والے لوگ بے بس اور مظلوم ہوتے ہیں۔ جن کے مسائل کواحسن طریقے سے حل کرنا اور ان تمام لوگوں سے خوشی اخلاقی سے پیش آنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔ آپ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ہری پور میں امن و امان کے قیام کے لیے سب کو مل کر ٹیم کی طر ح کام کرنا ہے ۔