ایبٹ آباد: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سید شہاب علی شاہ نے ایم ڈی کیٹ میڈیکل اورانجینئرنگ کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرکے ملک کے مختلف سرکاری میڈیکل کالجز اوریونیورسٹیز میں منتخب ہونے والے 71 تعمیرین میں شیلڈز تقسیم کر دیں۔
تعلیمی بورڈ میں پوزیشنیں لینے والے اور محنتی ٹیچنگ سٹاف میں بھی حج، عمرہ ٹکٹس تقسیم۔ 80 سے زائد ٹیچرز میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم۔
تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز میں ایبٹ آباد بورڈ کے ٹاپرز، فیکلٹی ممبران اور ملک کے مختلف سرکاری کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیز میں منتخب ہونے والے طلبہ میں حج ٹکٹس، عمرہ ٹکٹس، نقد انعامات اور گولڈ میڈلز تقسیم۔
تعمیر وطن گرلز کیمپس میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیس۔جس کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سید شہاب علی شاہ تھے۔تقریب میں سیکرٹری فوڈ کے پی کے شاہ محمود خان،سیکرٹری ایجوکیشن محمد خالد خان،سیکرٹری سپورٹس آصف خان،سپیشل سیکرٹری فنانس خالداقبال،ڈی آئی جی جاویداقبال،ڈی آئی جی عرفان اللہ خان،
سیکرٹری ایبٹ آباد بورڈعبدالماجد، سابق چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ محمد شفیق اعوان، کمانڈنٹس سی ایم ایچ، ایف ایف، پی ٹی سکول، کمشنر ہزارہ سید فیاض علی شاہ، آئی جی پولیس سعید خان وزیر، ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، آرمی آفیسرز، پولیس آفیسرز کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان، طلبہ اور ان کے والدین نے شرکت کی۔
کیمپس آمد پر ڈائریکٹر جنرل تعمیر وطن ملک محسن سعید نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سید شہاب علی شاہ کا پرتپاک استقبال کیا۔
تقریب میں مہمان خصوصی چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سید شہاب علی شاہ نے ایم ڈی کیٹ میڈیکل اور انجینئرنگ کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرکے ملک کے مختلف سرکاری میڈیکل کالجز اوریونیورسٹیز میں منتخب ہونے والے 71 تعمیرین کو شیلڈز سے نوازا۔
سال 2025 کے دوران بہترین اکیڈیمکس کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹیچنگ سٹاف میں انتیس عمرہ ٹکٹس تقسیم کئے گئے۔ ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں دو حج ٹکٹس اور بارہ عمرہ ٹکٹس تقسیم کئے گئے۔ 80 سے زائد ٹیچنگ سٹاف میں گولڈ میڈلز تقسیم کئے گئے۔