اسسٹنٹ کمشنر خانپور کی سروس ڈلیوری سنٹر میں زیر التواء امور پر اہم میٹنگ اور معائنہ

46

ہریپور : اسسٹنٹ کمشنر خانپور کی سروس ڈلیوری سنٹر میں زیر التواء امور پر اہم میٹنگ اور معائنہ۔

اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا بیس ہری پور اور تحصیلدار ایس ڈی سی خانپور کے ہمراہ سروس ڈلیوری سنٹر خانپور میں درپیش مسائل اور زیر التواء کیسز کے حوالے سے ایک تفصیلی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی اور التواء کے اسباب پر غور کیا گیا۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا بیس کے ہمراہ سروس ڈلیوری سنٹر کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر عملے کو عوامی درخواستوں اور زیر التواء کاموں کے فوری اور شفاف ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں، تاکہ عام شہریوں کو درپیش مشکلات کا بروقت حل یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں