ہریپور: اسسٹنٹ کمشنر خانپور کا تعلیمی اداروں کا دورہ اور تعلیمی معیار کی بہتری کے اقدامات۔
اسسٹنٹ کمشنر خانپور جنید خالد نے آج گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 خان پور کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد سکولوں میں موجود تعلیمی ماحول، عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری سہولیات کا جامع جائزہ لینا تھا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے طلبہ کے تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے سکول عملے سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ضروری ہدایات جاری کیں۔ عملے کی کارکردگی اور حاضری کے ساتھ ساتھ کلاس رومز کی حالت، فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولیات کا بھی معائنہ کیا گیا۔
تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے واضح اقدامات کی نشاندہی کی گئی اور متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کی گئیں تاکہ طلبہ کو ایک صاف ستھرا اور منظم تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔