اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل نے گزشتہ روز شنکیاری بازار کا اچانک دورہ کرتے ہوئے گوشت کی دکانوں، نانبائیوں، بیکریوں، ہوٹلوں اور سبزی و فروٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران صفائی ستھرائی، سرکاری نرخ نامے کی دستیابی اور اشیائے خوردونوش کے معیار کو باریک بینی سے چیک کیا گیا۔
معائنے کے موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری احکامات کی مکمل پاسداری کریں اور عوام کو معیاری اشیاء مقررہ نرخوں پر فراہم کریں۔ چیکنگ کے دوران بعض نانبائیوں کے ہاں روٹی کا وزن مقررہ معیار سے کم پایا گیا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ نانبائیوں کو دفتر طلب کر لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی-




