ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت نو تعینات ایس ایچ اوز، انچارج او سی یو اور انچارج چوکیات سے میٹنگ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی زیر صدارت نو تعینات ایس ایچ اوز، انچارج او سی یو اور انچارج چوکیات سے میٹنگ کا انعقاد۔میٹنگ میں امن و امان کی صورت حال،جرائم کی روک تھام اور تھانہ جات کی کارکردگی بہتر بنانے پر تفصیلی بات چیت کی۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے تمام نے ٹیم ورک کی طرح مل کر کام کرنا ہے اور ضلع کو جرائم سے پاک کرنا ہے۔ عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیں۔تھانہ میں آنے والے درخواست گزاروں کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام پر مبنی رویہ اپنائیں اور عوام کے درمیان اعتماد کو فروغ پر خصوصی زور دیا۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور نے جرائم کی روک تھام ، تھانہ کلچر میں بہتری ، پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد قائم کرنے اور تھانہ جات میں نظم و ضبط کو یقینی بناتے ہوئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ہدایات دیں ۔فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔عوامی رابطہ مہم کے تحت اپنے تھانہ جات کی حدود میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں ۔میرٹ شفافیت ،قانون کی بلا امتیاز عملداری،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر اور بروقت کاروائی،پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے فروغ پر خصوصی زور دیا۔

